نواز شریف پانامہ کا مرکزی کردار، امید ہے (ن) لیگ جے آئی ٹی کیخلاف انتہائی اقدام نہیں اٹھائے گی‘ قمر زما ن کائرہ

اتوار 11 جون 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پانامہ کیس کے مرکزی کردار ہیں ،نواز شریف پہلے سپریم کورٹ میںپیش ہوئے تھے تو سپریم کورٹ پر حملہ ہو گیا تھا امید ہے اب (ن) لیگ جے آئی ٹی کیخلاف انتہائی اقدام نہیں اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے وزیرا عظم نواز شریف کو طلب کیا جانا خوش آئند ہے کیونکہ نواز شریف ہی پانامہ کے مرکزی کردار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہمیشہ ڈھیل ملی اس لئے اب وہ گھبرائے ہوئے ہیں ۔ امید ہے اس مرتبہ ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا جس کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ پہلے بھی نواز شریف سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے تو سپریم کورٹ پر حملہ ہو گیا تھا اب امید ہے کہ (ن) لیگ جے آئی ٹی کے خلاف انتہائی اقدام کی طرف نہیںجائے گی۔