وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی خوش آئند ہے وہ پانامہ معاملے کا مرکزی کردار ہیں ، نوازشریف اگر سچے ہیں تو اپنا موقف پیش کریں ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی پر ردعمل

اتوار 11 جون 2017 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی خوش آئند ہے وہ پانامہ معاملے کا مرکزی کردار ہیں ، نوازشریف اگر سچے ہیں تو اپنا موقف پیش کریں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی خوش آئند ہے وہ پانامہ معاملے کا مرکزی کردارہیں ، جے آئی ٹی وزیراعظم سے اہم سوالات کرے گی ، نوازشریف کو ہمیشہ ڈھیل ملی ملی اس بار وہ گھبرائے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے (ن) لیگ جے آئی ٹی کیلئے انتہائی اقدام نہیں کرے گی ،نوازشریف اگر سچے ہیں تو اپنا موقف پیش کریں ، (ن) لیگ کی جانب سے کسی مہم جوئی کی کوشش نہ کی جائے ۔ (ن م)