مسلم لیگ(ن) کی سیاست تعمیری سیاست ہے،میاں معین خان وٹو

اتوار 11 جون 2017 21:50

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) مسلم لیگ(ن) کی سیاست تعمیری سیاست ہے عوامی مسائل کا حل ہی ہماری ا ولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر دن رات کام کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے منڈی احمد آباد میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے علاقہ کے رہائشی معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر چیر مین یونین کونسل میاں فخر حیات وٹو بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں حلقہ میںدو ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہماری کا کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے مخالفین کی بلا جواز تنقید کا جواب دینے کے بجاے عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے میاں معین خان وٹو نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل قوم سے جو وعدے کیے تھے الحمداللہ مرحلہ وار پورے کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :