شہدادپور، ریل گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ عورت جاں بحق

اتوار 11 جون 2017 20:50

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) ریل گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ عورت جاں بحق ، نامعلوم عورت کی لاش 20 گھنٹے تک اسپتال کے سرد خانے میں رکھی رہی، شناخت ہونے پرڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے جٹیا ریلوے پھاٹک کے پاس کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ عورت گل پری ماچھی ریلوے لائن پار کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آگئی، خاتون ٹرین کی زوردار ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔

اس کی نعش کو ریلوے پولیس نے سمس اسپتال شہدادپور پہنچایا جہاں اس عورت کی لاش 20 ۔گھنٹے تک بے یارومددگار سرد خانے میں پڑی رہی۔ اس کے بعد اس کی شناخت شہدادپور کے قریب گائوں شجاع جکھرو کی رہائشی کے طور پر ہوئی ۔اس کی موت کی خبر اس کے گائوں پہنچی تو اس کے اہل خانہ اس کی لاش کو لینے اسپتال پہنچ گئے ۔ جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی نعش اس کے ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :