یوکرائن کے عوام بیشتر یورپی یونین کے ممالک کے ویزہ فری سفر کا پہلا دن منا رہے ہیں، یوکرائنی سفیر

اتوار 11 جون 2017 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) پاکستان میں یوکرائن کے سفیر ودلادی میرلاکوموف نے کہا ہے کہ یوکرائن کے عوام بیشتر یورپی یونین کے ممالک کے ویزہ فری سفر کا پہلا دن منا رہے ہیں اور صدر پیٹروپوروشینکو کا روسی ایمپائر کو خیر باد کہنے پر خیر مقدم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق انہوں نے کہا کہ اب یوکرائن کے بائیومیٹر پاسپورٹ کے حامل شہری آئیرلینڈ اور برطانیہ کے علاوہ تمام یورپی یونین کے رکن ممالک میں بغیر ویزہ کی90 دن تک6 ماہ کے لئے داخل ہوسکتے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ 4 شینجن ممالک کیلئے ویزہ فری ہوگا جو یورپی یونین میں شامل نہیں۔ان ملکوں میں ناروے،آئس لینڈ اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ ولادی میرلوف نے کہا یہ سینکڑوں یوکرائنی اس اعلان کے بعد یورپی بارڈر کراس کرکے یورپ داخل ہوچکے ہیں۔ جس سے ہم سب کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہماری معشتیں مستحکم ہوں گی اور تعلقات مضبوط ہوں گے۔ سفیر نے کہا کہ مغربی یورپ کے 33 ممالک میں بغیر ویزے کے شرط کے اب ہم سفر کرسکتے ہیں اور یہ یورپ اور یوکرائن کے مابین تعلقات کی جانب پہلا قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :