ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں ساتھ ہوتے ہیں ،خاران میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا دیا ہے، میر عبدالکریم نوشیروانی

اتوار 11 جون 2017 19:20

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء)مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں ساتھ ہوتے ہیں خاران میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا دیا ہے مخالفین ہماری عوامی خدمات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر منفی پروپکینڈہ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی سبزل آباد کلان میں میونسپل کمیٹی کونسلر حاجی میر ثناء اللہ ملازئی کی قیادت میں لوگوں سے گفتگو میں کیا اس موقع پر میر عبدالکریم نوشیروانی نے محلہ سبزل آباد کلان کے خستہ حال جامع مسجد اور مدرسہ کو جلد مرمت اور مدرسہ میں اضافی کمروں کی تعمیر سمیت محلہ میں پانی پائپ لائن،سٹرکین ٹرانسفارمر اور کمبھے فراہم کرنے کا اعلان کیا اس کے علاوہ انہوں نے ایم پی اے فنڈز سے خاران کوئٹہ شاہراہ کی بیس کلو میٹر بلیک ٹاپ سٹرک کا افتتاح بھی کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران کوئٹہ سٹرک کے کچھ حصوں پرہم نے معیاری سٹرک تعمیر کیا ہے میری خواہش ہے کہ خاران کوئٹہ شاہراہ کی مزید حصوں پر کام کیا جائے کیونکہ یہ شاہراہ بڑی اہمیت اور سی پیک سے مین رابطہ سٹرک ہے اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت سے خصوصی فنڈز کی ضرورت ہے لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور میر شعیب نوشیروانی دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں خاران میں سٹرکوں کی تعمیر ،ابنوشی اسکیمات کی فراہمی سمیت تعلیم ،صحت اور باقی شعبوں پر ریکارڈ ترقیاتی کام کیئے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ علاقے میں عوام کی خوشحالی کیلئے اجتماعی اسکیمات دیئے ہیں خاران کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام کے ہم پر عظیم احسانات ہیں چھ دفعہ مجھے اور میر شعیب نوشیروانی کو ایم پی اے منتخب کرکے عوام نے موسمی پرندوں کو مسترد کیا ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین ہماری عوامی خدمات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ذاتی مخالفت اور منفی پروپکینڈہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کام اور خدمت لوگوں کے سامنے ہیں ہم طفل تسلیلوں کے بجائے عملی کام اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام کی حمایت اور طاقت پر یقین ہے اور ہم دن رات عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں کیونکہ ہمارا عوام سے صرف ووٹ کا نہیں بلکہ خونی رشتہ ہے ۔