بونیر، نامعلوم شخص نے غریب سبزی فروش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،ملزم فرار

اتوار 11 جون 2017 19:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) سواڑی میلہ میں لیمبو کے تھیلہ کی رقم نہ دینے پر نامعلوم شخص نے غریب سبزی فروش کو فائیر نگ کرکے قتل کردیا ،ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ،گاگرہ پولیس نے بیٹے کی رپورٹ نامعلوم شخص کے خلاف درج کردی ،پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مردان گوجر گڑی سے تعلق رکھنے والے محمد صدیق جو میلہ ڈاگ سواڑی میں سبزی فروخت کررہاتھا کہ شام کے قریب ایک شخص نے ان سے لیمبو کا ایک تھیلہ جس میں تقریبا ًپچاس روپے کی لیمبو تھی ۔

تھیلہ لیکر چلے گئے ۔سبزی فروش اسکے تعاقب میں چلا گیا کہ اسی اثناء میں اس شخص نے فائرنگ کرکے سبزی فروش کو قتل کردیا ۔سبزی فروش کے بیٹے اختر حسین کی رپورٹ نامعلوم شخص کے خلاف درج کی گئی۔گاگرہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کرد ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :