کوئٹہ, جب بھی ماہ رمضان کا مہینہ آتا ہے پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع ہو جا تی ہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام کے لئے ایک سوالیہ نشان ہی,مولانا عبدالواسع

اتوار 11 جون 2017 18:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے ماہ رمضان میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح واقعات سے صوبے کے امن وامان کے صورتحال کو ایک منصوبے کے تحت خراب کئے جا رہے ہیںجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اپنے جاری کر دہ بیان میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جب بھی ماہ رمضان کا مہینہ آتا ہے پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی جائے تھی جو کہ پولیس کے اعلیٰ حکام کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے جب پولیس کے اعلیٰ حکام اپنے ہی محافظ کو تحفظ نہیں دے سکتے تو عوام کو تحفظ کون دے سکتا ہے جب بھی کوئی واقعہ رونما ہو جا تا ہے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاتی ہے ڈبل سواری پر پابندی ہونے کے باوجود پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا ایک سوالیہ نشان ہے پولیس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کریں ۔

متعلقہ عنوان :