کوئٹہ,حکومت اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کیلئے ایک چیلنج ہی,ملک عبدالولی کاکڑ

اتوار 11 جون 2017 18:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے سریاب روڈ پر پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے دعوے تو کر تے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال بحال ہے مگر صورتحال یہ ہے کہ کوئٹہ شہر میں آئے روز پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں جیل روڈ پر پولیس آفیسر عمر رحمان اور ان کے بھتیجے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا بعد میں عمر رحمان شہید جبکہ ان کا بھتیجا آج بھی زیر علاج ہے اور اسی طرح سریاب روڈ میں تین پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا بد قسمتی سے اب تک کسی بھی واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا حکومت اور وزراء امن وامان کے حوالے سے جو دعوے کر تے ہیں وہ صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں زمینی حقائق کچھ اور ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میںمکمل طور ناکام ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :