فیصل آباد، گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نوجوان خود کشی کرلی

اتوار 11 جون 2017 18:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نوجوان خود کشی کرلی جبکہ تین افراد کا اقدام خود کشی ‘تفصیلات کے مطابق تیس سالہ بشارت ولد رشید چک نمبر 62ج ب کے رہائشی کاگھر میں معمولی جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ‘اقدام خود کشی کے واقعات میں 42سالہ محمدنواز ولد سکندر چک نمبر 195ج ب نے گھر والوں سے جھگڑ کر زہر کھا لی ‘پنتالیس سالہ صفیہ زوجہ محمد اشرف چک نمبر 337ج ب کی رہائشی نے گھریلو جھگڑے پر تیزاب پی لیا ‘انیس سالہ نجیب اللہ ولد عبدالغفور بولیدی جھگی نے گھرمیں معمولی جھگڑے پر زہریلی چیز کھا لی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :