پتوکی، پو لیس کی کاروائی چور گینگ کے چار افراد گر فتار

اتوار 11 جون 2017 18:50

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) ڈی پی او قصورعلی ناصر رضوی اورڈی ایس پی پتو کی نصر اللہ نیازی کی خصوصی ٹیم و سر ائے مغل پو لیس نے گزشتہ روز چھاپے مار کر بین الا ضلائی چور گینگ کے چار افرادطار ق عر ف کالی،جبار ،عابد، مسلی و غیر ہ کو گر فتار کر کے تھانہ سر ائے مغل میں بند کر دیا دوران تفتیش ملزمان نے ارشد ڈو گر کی بھینسو ں کے انکشاف کے علاوہ دیگر وارادتو ں کا بھی اعتراف کیا ڈی ایس پی نصر اللہ خاں نیازی نے عمران چو ہدری صدر پر یس کلب،آصف شو کت،شیخ افتخار حسین ،رانا سجاد ،نو ید شیخ ،سیف اللہ جمیل ،محمد مد ثر ،سعید طاہر ،جاوید سہو ترا ،ند یم اکرم اور دیگر کو بتا یا کہ ان سے ڈیڑ ھ لاکھ کی ریکوری ہو چکی ہے اور یہ ملزمان ننکانہ ،قصور ،اوکاڑہ اور دیگر علاقو ں میں واداتیں کر کے چھپ جاتے تھے پو لیس نے دن رات ایک کر کے انہیں ٹر یس کیا ہے مز کورہ گینگ نے عوام کی نیند یں حرام کی ہو ئیں تھیں مز ید بھی انکشافات ہو ں گے اسی سلسلے میں شہر کی سیاسی سماجی اور مذ ہبی تنظیمو ں نے سرائے مغل پو لیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اسی طر ح آپر یشن کو جاری ر کھنے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :