رحمان ملک کی لندن میں آصف علی زرداری سے اہم ملاقات

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ، مشاور ت

اتوار 11 جون 2017 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماوسینیٹررحمان ملک کوسابق صدرآصف علی زرداری نے لندن بلاکراہم ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال اورمشاورت کی گئی ۔سینیٹررحمان ملک نے آصف علی زرداری کوملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پربریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں مشرق وسطیٰ سمیت بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا،ملاقات میں میڈلیسٹ عرب ممالک کے درمیان جاری تناؤکے حوالے سے تفصیلی سابق صدرکوآگاہ کیاگیا۔رحمان ملک نے کہاکہ سابق صدرکی خواہش ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت عرب ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں اپناکرداراداکرے ۔سابق صدرآصف علی زرداری نے مسلم ممالک میں کشیدگی پرگہری تشویش کااظہارکیا،رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان قوم امت مسلمہ میں اتفاق واتحادچاہتی ہی۔(یاسرعباسی)