2018میں لوڈشیڈنگ کا جن مکمل بوتل میں بند کر دیا جائے گا،(ن لیگ) نے پاکستان کی معیشت کو بحال کیا ہے ، ایس سی او کے اندرممبر شپ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

اتوار 11 جون 2017 18:30

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018میں لوڈشیڈنگ کا جن مکمل بوتل میں بند کر دیا جائے گان لیگ نے پاکستان کی معیشت کو بحال کیا ہے ، ایس سی او کے اندرممبر شپ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں اپنی شکست کی وجہ سے حواس باختہ ہوچکی ہے اور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کربڑی اپوزیشن ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیںجس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ کا ووٹ بنک مستحکم ہے وہ کسی قسم کی تقسیم کا شکار نہیں ہے پی ٹی آئی اور پی پی پی نے اینٹی ن لیگ اور اینٹی نواز شریف ووٹ سے ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا ہے ایک وہ وقت بھی تھا کہ جب بھٹو اور اینٹی بھٹو ووٹ کی تقسیم کا وقت تھا آج پاکستان میں نواز شریف اور اینٹی نواز شریف ووٹ کی تقسیم کا مسئلہ ہے یہ دونوں اینٹی چل کر اپنے ووٹ کیلئے کام کر رہے ہیں مسلم لیگ ووٹ بنک کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کا ووٹ بنک ہے اور یہی وجہ سے رائے عامہ کے جتنے سروے ہیں وہ ہمارے حق میں ہیںچونکہ ہماری حکومت نے پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے جو محنت اور کوشش ہے اس میں ہم کامیاب ہیںانکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستا ن میں امن بحال کیا ہے دس سال بعد پاکستان کا گروتھ ریٹ ہائی ایسٹ ہو جائے گا پاکستان میں کاروبار بحال ہورہے ہیں معیشت کا وہ پہیہ جو بند ہو چکا تھا اس کو دوبارہ بحال کیا ہے ملک میں سیاحت دوبارہ زور پکڑ رہی ہے غرض کہ ہر شعبے میں کام آگے بڑھ رہا ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی تازہ جو ہمیں ایس سی او کے اندرممبر شپ ملی ہے یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے احسن اقبال نے کہا کہ دنیا کے مبصرین بھی اس ممبر شپ کر اپنی رائے دے رہے ہیں اور انڈیا کی یہ بہت بڑی شکست ہے جو پاکستا ن کو آئی سولیٹ کرنے کے دعوے کرتا تھا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے امداد باہمی خواجہ محمد وسیم بٹ تحریک منہاج القرآن بدوملہی کے سابق ناظم اور سٹی ماڈل سکول بدوملہی کے چیف ایگزیکٹو سر محمد طاہر مرحوم کی رہائش گاہ پر آئے ۔ اس دوران انہوں نے سر محمد طاہر کی وفات پر ان کے بھائیوں محمد ساجد ، محمد عابد اور کزن فرحان سرور بھٹہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔