وزیر اعظم کے دفتر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے آئندہ مالی سال میں 91کروڑ روپے سے زائد کی رقم درکار ہو گی

اتوار 11 جون 2017 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) وزیر اعظم آفس کے اخراجات پورے کرنے کے لئے آئندہ مالی سال میں 91 کروڑ 67 لاکھ 22 ہزار کی ررقم درکار ہو گی ‘ آج یا کل منگل کو وزیر اعظم کے اخراجات مطالبہ زر کی قومی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔

(جاری ہے)

2017-18 میں و زیر اعظم کے دفتر کیلئے 916722000 روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ …(رانا+اع)