ایس سی او میں شمولیت سے قومی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے، احمد جواد

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت تنظیم کے رکن ممالک میں پاکستان کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی، قائمہ کمیٹی صنعت وتجارت کے چیئرمین احمد جواد کا انٹرویو

اتوار 11 جون 2017 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) صنعت وتجارت کی ریجنل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)میں شمولیت سے قومی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت تنظیم کے رکن ممالک میں پاکستان کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تنظیم کا رکن بننے سے پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی سے بھی موثر طور پر نمٹ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کے ایک چوتھائی کے برابر ہے اور رکن ممالک دنیا سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :