وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت 681.32 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے

اتوار 11 جون 2017 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت 681.32 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2016-17کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 800 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح جاری مالی سال میں 2 جون 2017 تک مجموعی بجت کے تقریبا 85.2 فیصد کے مساوی ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں