ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے، تر جما ن محکمہ تحفظ ماحولیات

اتوار 11 جون 2017 18:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر انسداد ڈینگی اور لاروا سرویلنس کی کارروائیوں میں مسلسل سرگرم عمل ہے محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی تر جما ن نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی اور لاروا کی نشاندہی کے لیے خصو صی ٹیمیں ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو چیک کر رہی ہیںاور لاروا ملنے کی صورت میں محکمانہ طور پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس ضمن میں ٹائر شاپس ، کباڑخانے ،نرسریاںاور زیر تعمیر عمارات کی خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے محکمہ نے ضلع لاہور میں مختلف علا قوں میں ٹائر شاپس ،جنک یارڈز،نرسریوں اورزیر تعمیر مقامات کے دورے کیے اور جن مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیاان کے خلا ف فو ری کا رروا ئی کر تے ہو ئے انہیںنوٹسز جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :