موسمیاتی تبدیلیاں، جی سیون ممالک کے وزرائے ماحولیات کا اجلاس اٹلی میں شروع،ماحول دوست تنظیموں کا احتجاج

اتوار 11 جون 2017 18:20

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے وزرائے ماحولیات کا اجلاس اٹلی میں شروع ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے وزرائے ماحولیات کا اجلاس اٹلی میں شروع ہوگیا ہے ۔ اس سے دس روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے امریکا کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز شروع ہونے والے اس اجلاس میں تحفظ ماحولیات کی امریکی ایجنسی کے سربراہ اسکاٹ پروئٹ واشنگٹن حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پروئٹ تیل کے صنعت کے دوست سمجھے جاتے ہیں۔ دوسری جانب جرمنی اور فرانس کی نمائندگی انتہائی ماحول دوست خیالات کے حامل نکولا ہولو اور باربرا ہنڈرِک کر رہے ہیں۔ اس دو روزہ اجلاس کے موقع پر اٹلی میں ماحول دوست تنظمیں مظاہرہ بھی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :