ڈاکٹرطاہرالقادری کی آمد سے ظلم کے ایوانوں میں زلزلہ پرپاہوجائے گا،مرزجنید علی

ڈاکٹرطاہرالقادری امید کی کرن بن کرآرہے ہیں آج شانداراستقبال ہوگا

اتوار 11 جون 2017 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی آمد سے ظلم کے ایوانوں میں زلزلہ پرپاہوجائے گا۔وہ گلشن اقبال میں ایم ایس ایم کی جانب سے دی گئی افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قیام پاکستان کے مقصد کوفراموش کردیا ہے ۔ایک لاکھ پاکستانی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے،پولیس گردی عام ہوگئی،جعلی میڈیسن سے سینکڑوں لوگ جعلی میڈیسن سے ہلاک ہوگئے ۔

پانچ سالہ بچیوں سے زیادتی کے مجرم دندناتے پھررہے ہیں ،سیلاب کے فنڈزہڑپ کرلئے گئے ۔قومی ادارے فروخت کرکے مہنگائی کا سیلاب کھڑاکردیاگیا۔تمام ادارے تباہ ہوگئے صرف کرپشن کاادرہ قائم ہے ۔کراچی جیسے میٹروپولیٹن شہرکوایک قصبہ بنادیاگیا جہاں لوگ پانی اوربجلی سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک میں غریب غربت سے تنگ آکرخودکشی کررہے ہیں ۔ اورحکمران آف شورکمپنیاں اوربیرون ملک میں جائدادیں بناتے پھررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے پھل پھروشوں کے خلاف توہڑتال کردی ضمیرفروش حکمرانوںکے خلاف کرتے تویہ نوبت نہ آتی ۔انہوںنے کہا آج کہا کہ آج عوام کودھرنوں نے شعوردے دیا ہے ۔وہ اب مزید ظلم برداشت نہیں کری گی۔ڈاکٹرطاہرالقادری امید کی کرن بن کرآرہے ہیں آج شانداراستقبال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن کے مظالم تاریخ کا سیاہ باب بن گیا ہے ۔ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے وارثین کا صبرنیزوں کی طرح باطل قوت میں پیوست ہوگا۔گونوزاگو قومی آوازبن گئی ہے ۔پھانسی کا پھنداشریف برادران کامقدربن گیا ہے ۔اس موقو پر قاضی زاہدحسین،مسعودعثمانی،مفتی مکرم قادری،عتیق چشتی رانی ارشد،وسیم اختر،فہیم خان منیبہ نصیراوردیگر بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :