اسلام آباد کی مساجد میں محافل شبینہ کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع

اتوار 11 جون 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مساجد میں محافل شبینہ کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آخری عشرہ کے دوران محافل شبینہ کاانقعاد نماز تراویح کے بعد سحری کے آغاز تک کیاجائے گا۔ مساجد میں محافل شبینہ کی نفلی عبادت میں قرآن کی سماع کے لئے قرأء حضرات نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔نماز تراویح کے بعد مساجد میں محافل شبینہ کاانعقاد ہو گا۔