کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر حملے کا مقدمہ درج

اتوار 11 جون 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔شارع نورجہاں پولیس نے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر حملے کا مقدمہ درج ان کے محافظ بخت علی کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شادمان ٹائون میں مسلح موٹر سائیکل سوار متحدہ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد کی رہائش گاہ کے باہرعین اس وقت رکا جب وہ علاقے کے دورے پر روانہ ہورہے تھے۔

سیکیورٹی اہلکار نے اسے پستول نکالتے ہوئے دیکھا تو فائرنگ کا مختصر تبادلہ بھی ہوا، جمال احمد کے محافظ نے بھی فائرنگ کی اور ملزم کا پیچھا کیا مگر وہ فرار ہوگیا۔رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نویدجمیل نے اس حوالے سے بتایا کہ متعدد بار حکومت کو اراکین اسمبلی کو ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ کیا، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔#