بزرگ ہستی شاہ نورانی کے سالانہ میلے کے موقع پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،فری میڈیکل کیمپ کے دوران پانچ سو سے زاہد زائرین کو طبی امداد فراہم کی گئی

اتوار 11 جون 2017 17:10

خضدار۔11جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) پی پی ایچ آئی کی جانب سے بزرگ ہستی شاہ نورانی کے سالانہ میلے کے موقع پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،دس روز تک جاری رہنے والے فری میڈیکل کیمپ کے دوران پانچ سو سے زاہد زائرین کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کی بھی بڑی تعداد کو میڈیکل کی سہولیات مہیا کر دی گئی۔

یکم رمضان سے دس رمضان تک جاری رہنے والے میڈیکل کیمپ کا اعلیٰ حکام نے بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی پی پی ایچ آئی ضلع خضدار کے زیر اہتمام شاہ نورانی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یکم رمضان سے دس رمضان تک جاری رہنے والی میڈیکل کیمپ کے دوران ملک بھر سے آئے ہوئے پانچ سو سے زائد زائرین کو طبی سہولت فراہم کی گئی۔ اس دوران پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔فری میڈیکل کیمپ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ کی ہدایت پر لگایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :