رسالپور،پولیس نے شاطر ڈکیت گروہ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتارکر لیا

ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی لاکھوں کی نقدی اور پرائزبانڈبرآمد،مزید تفتیش جاری

اتوار 11 جون 2017 16:50

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) تھانہ اضاخیل پولیس نے ماہ صیام میں لاکھوں کی ڈکیتی کرنے والے شاطر ڈکیت گروہ کو ماسٹر مائینڈ سیمت بروقت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹے کے اندرگرفتارکر لیا ۔ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی لاکھوں کی نقدی اور پرائزبانڈبرآمد۔ مزید تفتیش جاری ۔واحدمحمود ضلعی پولیس سربراہ۔تفصیلات کے مطابق :۔

طارق عزیز ولدحاجی مجیب گل سکنہ اضاخیل پایاں نے تھانہ اضاخیل پولیس کو چراٹ روڈ اضاخیل پایاں میں واقع آپنے سپر جنرل سٹور میں ڈکیتی رونماہونے کی رپوٹ کی ۔DPO واحد محمود نے ڈکیتی کی واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے DSP پبی سرکل لقمان خان ،SHO تھانہاضاخیل SI سلیم خان ،OII SI شوکت حیات خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر جلد سے جلد ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم نے علاقے میں انٹیلی جنس نیٹ ورک منظم کرتے ہوئے جدید طریقہ ہائے تفتیش سے استفادہ کرتے ہوئے چراٹ روڈ اضاخیل پایاں میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبید ولد عبداللہ سکنہ اضاخیل پایاں تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کرلیا ۔ملزم سے سرسری انٹاروگیشن کرنے پر ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام تاجدارولد ایوب سکنہ اضاخیل پایاں جنید ولدایوب سکنہ اضاخیل پایاں اگل دیئے۔

جن کو چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی لاکھوں کی رقم اور پرائز بانڈ برآمد کر لیئے گئے۔DPO واحد محمود نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے میں کوئی رو رعائیت نہیں برتی جائے گی۔جبکہ عوامی تعاون کی بدولت ہی ضلع نوشہرہ کوجرائم سے پاک اور پر امن ضلع بنانے کے خواب کی تعبیر ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر اہلیان علاقہ معززین اورعوام الناس کی کثیر تعداد نے ما ہ صیام کے مہینے میں ہونے والی ڈکیتی کی سنگین واردات کے ملزمان کی جلد گرفتاری ،رقم کی برآمدگی اور پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ آپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :