ْ تمام اضلاع کے سی ای او ہیلتھ ادویات کی خریداری کے چیک 20جون تک کلیئر کریں ‘ علی جان خان

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز ادویات کے نمونہ جات کی رپورٹ بروقت جاری کریں ،چکن پاکس کی روک تھام میں کوتاہی برتنے والو ںکے خلاف کارروائی ہوگی ‘سیکرٹری ہیلتھ پنجاب

اتوار 11 جون 2017 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیٹو آفیسرز ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ ادویات کی خریداری اور دیگر پروکیورمنٹس کے چیک کنٹریکٹرز کو 20 جون تک کلیئر کریں ، انہو ںنے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بناتے ہوئے سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے افسران خودنگرانی کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے یہ بات اتوار کے روز تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں تمام اضلاع کے افسران کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ظہور ، محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز ، چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی محمد علی عامر ، یونیسف ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں ،پی آئی ٹی بی ، سی ایم ہیلتھ روڈ میپ ٹیم کے ارکان اور ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر یداللہ نے بھی شرکت کی -سیکرٹری علی جان خان نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے زیر انتظام چلنے والے بنیادی مراکز صحت کو PHFMCکے سپرد کرنے کے ٹارگٹ کو پورا کرنے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ ہدف یکم جولائی تک حاصل کرلیاجائے - انہو ںنے تمام اضلاع میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں آؤٹ ڈوراور انڈور سرویلینس پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی - علی جان خان نے کہاکہ پروفیسر فیصل مسعودکی سربراہی میں چکن پاکس کی بیماری کی روک تھام کے بارے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اس معاملہ میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیاجائے گا- انہو ںنے ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ ونگ محمد سہیل کو ہدایت کی کہ تمام ڈی ٹی ایل ادویات کے تجزیاتی نمونہ جات کی رپورٹنگ بروقت کریں اور اس سلسلے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی -سیکرٹری ہیلتھ نے بیماریو ںکی روک تھام کے سلسلے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ای پی آئی کے تحت روٹین ایمبونائزیشن کوریج کو مسلسل بہتر بنانے کی ہدایت کی - ان کا کہنا تھا کہ روٹین ایمبونائزیشن کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مائیکرو پلاننگ پر خصوصی توجہ دی جائے -انہوں نے ہسپتالو ںکی ری ویمپنگ کے کام کو مزید تیزکرنے کیلئے موثر نگرانی کے عمل پر بھی زوردیا ۔

متعلقہ عنوان :