چیچہ وطنی،شدید آندھی اور بارش کے باعث درخت ،چھتیں اور دیواریں گرنے سے تین بچے جاں بحق ،27سے زائد افراد زخمی ہوگئے

اتوار 11 جون 2017 16:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) شدید آندھی اور بارش کے باعث چیچہ وطنی شہر اور گردونواح میں درخت ،چھتیں اور دیواریں گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ27سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔سستا رمضان بازار کے شامیانے اکھڑ گئے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ شام افطاری سے قبل تیز آندھی اور بارش سے محلہ گئو شالہ میں سات سالہ بچی علیزہ جو اپنے والد سرور کے ہمراہ سموسے فروخت کر رہی تھی کہ اچانک ان پر درخت آ گراجس سے وہ جاں بحق ہو گئی جبکہ روزہ دار نو سالہ بچہ ابراہیم صحن میں کھیل رہا تھا کہ دیوار گرنے سے سر پر شدید چوٹ آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

نواحی بستی کے رہائشیوسیم کا 8سالہ بیٹا معظم بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دیگر مختلف واقعات میں27سے زائد بچے ،بوڑھے اور خواتین جن میں فاطمہ ،مٹھو،سرور،حسن ،اللہ بخش ،عثمان ،رقیہ بیگم ،شبانہ ،وسیم اقبال ،سدرہ زمان،ثناء ،نور فاطمہ،ثریا بی بی وغیرہ زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اور نجی ہسپتالوں میںمنتقل کیا گیا ۔تیز آندھی اور بارش کے باعث سستارمضان بازار کی خوبصورتی کے لیے رکھے گئے قیمتی پودے ضائع ہوگئے شامیانے اورسائن بورڈ ز بھی اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیابعض علاقوں میں چھ سے بیس گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مختلف مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :