بشام‘ موٹر کار کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی

اتوار 11 جون 2017 16:10

بشام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) شانگلہ مٹہ آغوان سے بیلے بابا آنیوالی موٹر کار کھائی میں گرگئی ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کے روز گاڑی موٹر کار مٹہ آغوان سے سواریاں لیکر بیلے با با آرہی تھی کہ بیلے بابا کے قریب تیز رفتار ی کے باعث کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ ثناء اللہ اور مسماة خان سردارہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت تین افراد واقعے میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے ریسکو کے کام میں حصہ لیا لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری منتقل کیا۔ مرنیوالوں کا تعلق مٹہ آغوان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :