فردوس اتحا د کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم تقریب کا انعقاد

اتوار 11 جون 2017 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) فردوس اتحاد بانی حاجی غلام محمد خان نے ہر سال کی طرح امسال بھی مستحقین اور بے سہارا خاندان میں روز مرہ اشیاء پر مشتمل راشن کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 400افراد میں راشن اور عید کے کپڑے تقسیم کئے گئے وزاضح رہے کہ فردوس اتحاد کی جانب سے مستحقین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے حوالے سے رمضان المبارک میں یہ دوسری تقریب تھی اس سے قبل مستحق خاندان کو روزگار کی فراہمی کے لئے سلائی مشین تقسیم کیئے گئے تھے امدادی اشیاء کی تقسیم کے موقع پر جمیل دہلوی ،عظمت اللہ خان ،عبدالرزاق ،اسلام الدین ،محمد جاوید تھے تقریب کے روح رواں حاجی غلام محمد خان نے مستحقین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے حوالے سے تعاون پر گلبہار پولیس کے انچارج تاج وسان سے خصوصی اظہار تشکر کیا ہے ۔