لکی مروت،پولیس کا پٹاخے اور کھلونا بم فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف کریک ڈائون،ن بڑی تعداد میں کھلونا بم برآمد

اتوار 11 جون 2017 15:50

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) نورنگ پولیس نے پٹاخے اور کھلونا بم فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران بڑی تعداد میں کھلونا بم برآمد کرلئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک کے ایس ایچ او غلام محمد کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے نورنگ بازار میں سبزی منڈی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ہول سیل ڈیلر زمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کھلونا بموں کی360ڈبے برآمد کرلئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :