طاہر القادری نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اتوار 11 جون 2017 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے کور کمیٹی کا اجلاس آج ( پیر) کے روز طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹائون کے کیس میں پیشرفت نہ ہونے کے حوالے سے غوروخوض کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی تحریک کے مستقبل کے کردار کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کرکے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :