جرگہ کافیصلہ:شہری پر7لاکھ جرمانہ،عدم ادائیگی پرپربہن کےسرکے بال کاٹ دیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 جون 2017 15:42

گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11جون2017ء) :گھوٹکی میں جرگہ نے شہری پر7لاکھ جرمانہ عائد کردیا،جرمانہ کی عدم ادائیگی پرملزمان نے بہن کے سرکے بال کاٹ دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کے نواحی گاؤں داد لغاری میں کاروکاری کے الزام پرجرگہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں جرگہ نے شہری نثار لغاری پرجرم ثابت ہونے پر7لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ مخالف فریق نے جرمانہ نہ دینے پرنثار کے گھرپرحملہ کردیا۔ اور نثار کی بہن کے سرکے بال کاٹ دیے۔ پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :