Live Updates

حکمرانوں کی سوچ جمہوری نہیں، جمہوریت کے نام پر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،غلام سرور خان

حکمران اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر گامزن ہیں،قافلے میں شامل ساتھیوں نے ہر موڑ پر اسقامت اور جرات کے ساتھ مخالف قوتوں کا مقابلہ کیا،جنرل اور لوکل باڈی الیکشن میں حکمران جماعت کو زلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا،حکمران ملت اسلامیہ کے دشموں کے ایجنٹ ہیں،پی ٹی آئی کی جدوجہد ملک کی سلامتی اور آنے والی نسلوں کے خوشحال مستقبل کیلئے ہے، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کا تقریب سے خطاب

اتوار 11 جون 2017 15:40

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سوچ جمہوری نہیں، جمہوریت کے نام پر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،حکمرانوں اختلاف رائے رکھنے والی اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر گامزن ہیں،قافلے میں شامل ساتھیوں نے ہر موڑ پر اسقامت اور جرات کے ساتھ مخالف قوتوں کا مقابلہ کیا،جنرل الیکشن ، لوکل باڈی کے الیکشن میں حکمران جماعت کو زلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا،حکمران ملت اسلامیہ کے دشموں کے ایجنٹ ہیں،پی ٹی آئی کی جدوجہد ملک کی سلامتی اور آنے والی نسلوں کے خوشحال مستقبل کے لئے ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر عثمان گل کی جانب سے راجہ طارق کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر کارکنان کے اعزاز میں دیئے گئے افطار و ڈنر کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر، وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ حاجی امجد کاشمیری، صدر پی ٹی آئی واہ کینٹ ملک عابد محمود، مزدور رہنما باوا اکرم،ممبرکنٹونمنٹ بورڈ ملک احتشام ،عمران خان،معروف تعلیمی شخصیت طاہر درانی ، عطا الرحمان چوہدری ،آئی ایس ایف واہ ٹیکسلا کے نوجوانوں کے علاوہ عمائدین علاقہ اور کارکنان پی ٹی آئی کی کثیر تعداد موجود تھی،ایم این اے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہمیں تمام تر گروہی مسلکی تعصبات سے بالاتر ہوکر اس بات کو یقینی بنانا ہے اور اس سوچ کو پروان چڑھانا ہے کہ ہم صرف اور صرف پاکستانی ہیں،ہمیں ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈوں سے جان چڑھانے کے لئے پی ٹی آئی کے دست و بازو بنیں،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو چوروں صوبوں میں فیڈریشن کی علامت بن چکی ہے،اور یہی جماعت پاکستان کی بقاء کی ضامن ہے،انکا کہنا تھا کہ آج تک قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل نہ ہوسکے جس کے لئے ہمارے اباو اجداد نے انت گت قربانیاں دیں، انھوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن بد دیانت حکمرانوں کے خاتمہ کے الیکشن ہونگے،انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر اپنا بنک بیلنس مضبوط کیا ہے،انھوں نے پاکستان کے اداروں کو کمزور کیا ہے ،پاکستان کے دشمن کے ایما پر پاکستانی اداروں کے خلاف زہر اگلتے ہیں،بیس کروڑ محب وطن پاکستانی ملک کی بقاء کے لئے اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،پی ٹی آئی اور ملک کے بیس کروڑ عوام پاکستانی اداروں پر آنچ تک نہیں آنے دیں گے،زلت اور رسوائی ملک دشم قوتوں کا مقدر بنے گی،انھوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے پاکستان میں اس وقت 57 فیصد پڑھے لکھے نوجوان بیروزگار ہیں،حکمرانوں کی ناقص پالسیوں کی وجہ سے نوجوان بیرون ممالک جانے پر مجبور ہیں ،انھوں نے کہا کہ قائد تحریک عمران خان نے ہمیشہ ان نوجوانوں کے تابناک مستقبل کی بات کی کیونکہ یہ نوجوان پارٹی میں ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہیں،پی ٹی آئی نے 33 فیصد ٹکٹ گزشتہ اتخابات میں نوجوانوں کو دیئے ،انہی نوجوانوں نے کل ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ راجہ طارق با صلاحیت نوجوان ہیں انکی پی ٹی آئی میں شمولیت خوش آئند امر ہے،امید ہے راجہ طارق اور انکے ساتھی پی ٹی آئی کے وقار کو بلند کرنے پارٹی کی فعالیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،تقریب سے وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ حاجی امجد محمود کاشمیری، صدر پی ٹی آئی واہ کینٹ ملک عابد محمود ، کونسلر کینٹ بورڈ ملک احتشام ، عمران خان، لال زادہ خان ، میزبان تقریب عثمان گل ، صدر یوتھ ونگ ٹیکسلا عمر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں سابق ایم پی اے محمد صدیق خان مرحوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات