ریاست کے معاونت کرنے والے حکومتی ادارے وسائل کو جیالوں اور متوالوں میں تقسیم کرتے رہے ‘وزیر اعظم فاروق حیدر نے ہماری تجاویز پر عمل درآمد کا آغاز کرکے زکواة اور بیت المال جیسے اداروں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کردیا ہے

جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا تقریب سے خطاب

اتوار 11 جون 2017 15:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ریاست کیمعاونت کرنے والے حکومتی ادارے وسائل کو جیالوں اور متوالوں میں تقسیم کرتے رہے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے ہماری تجاویز پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے زکواة اور بیت المال جیسے اداروں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کردیا ہے اگر ہم کامیاب ہوئے تو بہت جلد عوام تک ان کے ثمرات پہنچنا شروع ہو جائیں گے یتیم کا مال کھانے والااپنے پیٹ میں دوزخ کا ایندھن بھر رہا ہوتا ہے آئندہ بجٹ میں یتیموں کے لیے فنڈز مختص کروانے کی کوشش کریں گے ریڈ فافاونڈیشن اور یارد ملی جیسے ادارے جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فاونڈیشن اور یارد ملی ترکی کے زیر اہتمام ورلڈ آرفن ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت اسلامک ڈویلمنٹ بنک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید ظہیر گردیزی نے کی،جبکہ تقریب سے جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر راجہ نثار شائق، یارد ملی کے کنٹری ڈائریکٹر سیف الاسلام ،ریجنل منیجر ریڈ فاونڈیشن سید ظہیرشاہ،سید افراز گردیزی،راجہ جاوید،گلفراز،نور بشارت ،قراة العین،اور دیگر نے خطاب کیا عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آج ہم اس تنظیم کی وساطت سے 86یتیم بچوں میں 12لاکھ روپے کی نقد رقوم تقسیم کی ہیں انہوں نے کہا کہ سوسائٹی اور سماج کے اندر اپنے والد کے سائے سے محروم ہونے والے نونہالوں کی دیکھ بھال کی جائے تو ہمارے معاشرے میں کوئی بھی یتیم بچہ پریشانی میں مبتلا نہ رہے حضور ؐ نے یتیم بچوں کی کفالت کی تلقین اور ان کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آنے کا بھی کہا ہم ضلع باغ اور پورے آزاد کشمیر میں ریڈ فاونڈیشن کے ایک منظم طریقے کے ساتھ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم دو لاکھ بچوں کی کفالت کا بندوبست کر رہے ہیں اور اور اس وقت پاکستان میں20 لاکھ یتیم بچے ایسے ہیں جو تعلیمی اداروں سے باہر ہیں ریڈ فاونڈیشن کے باغ میں74ادارے ہیں اور ان میں18سو آرفن بچوں کو تعلیمی ضروریات اور دیگر اخراجات میں55لاکھ روپے خرچ کر رہے ہیں اس کے ساتھ 9سو ایسے بچے ہیں جن کو تعلیم ،رہائش،اور دیگر تمام اخراجات پر سالانہ دو کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں ہم ان بچوں کی خدمت صرف نیکی سمجھ کر کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :