مظفرآباد`تھانہ پولیس سی آئی اے کی کاروائی ،بدکاری کے اڈے پر چھاپہ `ایک خاتون سمیت تین افراد گرفتار

اتوار 11 جون 2017 15:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) تھانہ پولیس سی آئی اے کی کاروائی ،بدکاری کے اڈے پر چھاپہ ،ایک خاتون سمیت تین افراد گرفتار ، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل اور ڈی ایس پی سٹی سید رضا گیلانی کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ سی آئی اے کی عوامی شکایت پر بیلہ نور شاہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر بدکاری میں مصروف ایک خاتون مسماة(ش) دختر عبدالغفار ساکنہ شاہدرہ لاہور اور جواد گل ساکنہ افغانستان حال اپر چھتر کو بدکاری کا اڈا چلانے والے عمر طارق میرولد خلیل الرحمان ساکنہ چھتر گام لیپہ حال بیلہ نور شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف بجرائم10/18/14/ZA مقدمہ درج کر لیا ہے عمر طارق کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہے اور علاقہ پاکستان سے لڑکیاں جسم فروشی کیلئے دلاتا ہے مذکورہ شخص شہر کے اندر ہر دوماہ کے بعد اپنی رہائش گاہ تبدیل کر لیتا ہے ملزم بااثر ہونے کی وجہ سے گرفتار ہونے کے بعد سفارش پر رہا کرالیا جاتا ہے جسکی وجہ سے وہ یہ دھندہ جاری رکھے ہوئے ہے عوامی حلقوں نے پولیس کی کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایس ایس پی مظفرآباد سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :