برصغیر کے معروف صوفی قوال امجد صابری کی پہلی برسی(آج)12جون کو منائی جائے گی

اتوار 11 جون 2017 14:30

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) برصغیر کے معروف صوفی قوال امجد صابری کی پہلی برسی(آج)12جون سوموار کو منائی جائے گی انہیں پچھلے برس موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

امجد فرید صابری مرحوم غلام فرید صابری مرحوم کے فرزند تھے وہ برصغیر کے معروف صوفی قوال بن کر ابھرے تھے انہیں کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔-

متعلقہ عنوان :