لیبیا ، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 10 تارکین وطن ہلاک،100 لاپتہ ہو گئے

اتوار 11 جون 2017 14:30

ٹریپولی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) لیبیا کے شہر ٹریپولی کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 10 تارکین وطن ہلاک اور100 لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے لیبیا کے ساحلی محافظوں کے شعبہ کے سربراہ کرنل فصیح الریانی کے حوالہ سے بتایا کہ کشتی ڈوب کر تباہ ہونے کا یہ واقعہ ٹریپولی کے مشرق میں 60 کلو میٹرز دور علاقہ میںپیش آیا ۔ جہاںپرسمندری پانیوںسے 8 لاشیں ملی ہیں دریںاثناء اطالوی ساحلی محافظوں نے کہا ہے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں لیبیا کے ساحل کے قریب سے 650 1 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا جو کہ ڈینگھی نامی کشتیوں میں سفر کر رہے تھے ۔ جبکہ ایک ڈینگھی میںسے دو تارکین وطن کی لاشیں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :