شمالی چھائونی ،نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

اتوار 11 جون 2017 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) شمالی چھائونی کے علاقے میں نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔ پولیس کے مطابق عتیق نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :