چینی بحری بیڑا پاکستان کے خیر سگالی مشن پر کراچی پہنچ گیا

دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مفاہمت اور دوطرفہ اعتماد کو فروغ حاصل ہو گا چین پاکستان بحریہ میں عملی تعاون اور رابطے مزید مضبوط ہونگے،ریئرایڈمرل شین ہائو

اتوار 11 جون 2017 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) ایک چینی بحری بیڑا پاکستان کے چا ر روزہ خیر سگالی اور تربیتی مشن پر جنوبی بندرگاہ کراچی پہنچ گیا ہے، بحری بیڑا تین جنگی جہازوں پر مشتمل ہے ، اس موقع پر چینی بحری بیڑے کے خیرمقدم کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں خطاب کرتے ہوئے چینی بحری بیڑے کے کمانڈر ریئرایڈمرل شین ہائو نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مفاہمت اور دوطرفہ اعتماد کو فروغ حاصل ہو گا اور دونوں ملکوں کے تعاون اور دوستی میں مزید پیشرفت ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چین اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان عملی تعاون اور رابطے مزید مضبوط ہوں گے جو علاقائی استحکام ، عالمی امن اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے،پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمر ل محمد ذکاء اللہ بعد ازاں بحری بیڑے کا دورہ کیا ۔