اے این پی نے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخابات میں ملک نعیم خان بازئی کو امیدوار نامزد کردیا

اتوار 11 جون 2017 00:10

کوئٹہ۔10جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی اصغر خان اچکزئی پارٹی کے بزر گ رہنما ڈاکٹر عنایت خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں ڈاکٹر عنایت اللہ خان ،نواب ارباب عبدالظاہر کاسی ، انجینئر زمرک خان اچکزئی ، نظام کاکڑ شریک ہوئے اجلاس میں حلقہ این اے 260کوئٹہ چاغی کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات بارے غور و خوض ہوا اور پارٹی کے صوبائی نائب صدر ملک نعیم خان بازئی کو پارٹی امیدوار جبکہ متبادل کے طور پر ملک ابراہیم کاسی کو نامزد کردیا گیا بعد ازاں ڈاکٹر عنایت اللہ جان کی جانب سے پارلیمانی بورڈ کے اعزاز میں افطار و ڈنر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :