پنجاب میں آندھی طوفانی بارش اور بجلی گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 30 سے زادئد زخمی

ہفتہ 10 جون 2017 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) پنجاب میں آندھی طوفانی بارش اور بجلی گرنے سے 9 افراد جاں بحق 30 سے زادئد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹا وہیں پر آندھی طوفانی بارش آسمانی بجلی کے گرنے سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے نو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ریسکیو 1122 کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی طوفان کے باعث تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے اور نو سے زائد افراد جاں بہق ہوگئے پنجاب کے مختلف شہروں میں دو افراد جاں بحق ‘ بہاولنگر میں آندھی طوفان اور مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق چیچہ وطنی میں مختلف حادثات میں پندرہ سالہ بچی جاں بحق انیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے‘ فیصل آباد کے علاقے میراں والا بنگلہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بہق شوہر زخمی جبکہ بورے والا میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاںبحق اور نو زخمی ہوگئے۔

(عابد شاہ)