دالبندین میں بجلی وولٹیج کی کمی و بیشی سے متعدد الیکڑونکس سامان جل گیا

ہفتہ 10 جون 2017 22:56

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) دالبندین میں بجلی کی اولٹج کی کمی و بیشی سے متعدد الیکڑونکس سامان جل گئے تفصیلات کے مطابق دالبندین میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی ایک عذ اب بن چکی ہے بجلی کی اولٹج کی کمی و بیشی سے لوگوں کے گھروں میں ٹی وی،ڈی فریزر،اسٹاپلائزر،ائر کولر ،پنکھا ،استری ،و دیگر سامان جل گئے ہیں گھریلو صارفین اور تاجر برادری کو سخت پریشانی کا سامنا ہے دوسری جانب ماہ صیام اور شدید گرمی میںجان بوجھ کر اولٹج کو کم کرنا کھبی زیادہ چھوڑنے سے لوگوں کے لاکھوں روپے کے سامان جل گئے ہیں اولٹج کی کمی و بیشی سے پنکھے اور کولر تک نہیں چلتے ہیں جس سے روزداروں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اگر چلاتے ہیں تو اولٹج کی کمی و بیشی سے جل جاتے ہیں اور ٹیلر ماسٹر کے دوکانوں میں بھی کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے عید قریب ہے لوگوں کے کپڑے سلائی کرنے ہیں مگر اولٹج کی وجہ سے کام بند پڑا ہے دالبندین کے گھریلو صارفین اور تاجر برادری نے چیف کیسکو سے مطالبہ کردیا ہے فوری طور پر اولٹج کی کمی و بیشی کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :