قلات، پولیس نے دو دنوں میں سات چوروں کو دھر لیا

پولیس کی بروقت کاروائی سے گودام میں نقب لگاتے ہوئے تین چور گرفتار ، ایک فرار ہونے میں کامیاب

ہفتہ 10 جون 2017 22:56

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) قلات ماہ صیام میں چوروں کی شامت آگئی پولیس نے دو دنوں میں سات چوروں کو دھر لیا گزشتہ رات پولیس کی بروقت کاروائی سے گودام میں نقب لگاتے ہوئے تین چور گرفتار ایک چور فرار ہونے میں کامیاب مسروکہ سامان سمیت ایک چنچی رکشہ برآمد ملزمان چوری کیا ہو سامان چنچی رکشہ میں لیجا نا چاہتے تھے کہ پولیس نے انہیں دھر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قلات پولیس کو اطلاع ملی کہ بس اڈہ کے قریب حاجی یار محمد کے گودام سے چند مشکوک لوگ سامان چنچی رکشہ میں لوڈ کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او قلات محمد اسحاق کی سربراہی میں ائے ایس آئی حبیب بابے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تین ملزمان شیر احمد عبدالقادر رسول بخش کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تالا کاٹنے والی مشین ایک بوری دھنیا ایک بوری جو اور دیگر سامان بر آمد کر لیا تاہم ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واضح رہے کہ صرف دو دنوں میں پولیس نے دو مختلف واقعات میں سات چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا قلات پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :