سوشل میڈیا پر گستاخی،پہلی مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی

ہفتہ 10 جون 2017 22:55

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) بہاولپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے جرم پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو سزائے موت سنادی۔حکومتی وکیل کے مطابق اے ٹی سی کیجج شبیر احمد نے 30 سالہ شخص کو سزائے موت سنادی۔

(جاری ہے)

کاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملزم کو گزشتہ سال بہاولپور سے گرفتار کیا تھا اور ملتان پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزم تیمور رضا نے مبینہ طور پر فیس بک پر صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کے خلاف توہین آمیز مواد شائع کیا تھا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخی پر پہلی مرتبہ سزائے موت جیسی سنگین سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :