ضلع راجن پو رمیں شوگر کین سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پانچ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی گئی

ہفتہ 10 جون 2017 22:52

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء)ضلع راجن پو رمیں شوگر کین سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پانچ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے جن پر 13کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے‘منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ․ کمشنر نے اراکین کی مشاورت سے سڑکوں کو ٹی ایس ٹی کی بجائے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کی طرز پر کارپٹڈ کرنے کی منظوری دی ․ اجلاس میں بستی خواجہ تا بستی جتوئی 4.

(جاری ہے)

3کلومیٹر ، بمبکا پل تا چکی اللہ ودھایا جتوئی 3.60کلومیٹر ، ریلوے کراسنگ تا قادرہ کینال ( انڈس شوگر ملز تا ونگ روڈ ) 1.7کلومیٹر ، قطب کینال گرڈ سٹیشن روڈ تا جاگیر گبول دو کلومیٹر روڈ کی تعمیر ومرمت کے علاوہ عاقل پو رروڈ نزد پولیس لائن اور عاقل پور روڈ نزد جی پی ایس روڈ کی مرمت کی بھی منظوری دی گئی․ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس محمد شعیب طارق وڑائچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس وسیم اختر جتوئی ، ایس ای انہار شیخ فضل کریم ، ایس ای ہائی ویز شفاقت حسین ، سید باقر گردیزی ، محمد عدیل ، وقار احمد،سمیع اللہ ، غلام یاسین سمیت دیگر افسران موجود تھے۔