احتساب عدالت 479ارب روپے کرپشن میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین کی 3 درخواستیں مستر د کردیں

ہفتہ 10 جون 2017 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) قومی احتساب عدالت نے 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 ریفرنس میں ملوث سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کی 3 درخواستیں مستر د کردیں ان درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ زمینوں سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اسے ریفرنس میں شامل نہ کیا جائے دوسری درخواست میں کہا گیا تھا کہ گواہ اکرم کی دستاویزات تاحال عدالت میں پیش نہیں کی جاسکی ہیں تیسرے ریفرنس کہا گیا ہے کہ جو ریفرنسز دائر کئے گئے ان میں قانونی تقاضے پورنے نہیں کئے گئے لہذا ریفرنس ختم کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :