سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے ،صوفیوں نے ذات پات میںفرق کے بغیر امن، پیار کا درس دیا،عوام کسی سے نفرت نہیں پیار چاہتے ہیں سچل سرمست سچل کے پیغام سے دہشت گردی وفرقہ واریت سے نمٹا جاسکتا ہے

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہحضرت سچل سرمست کے 196 ویں عرس کے افتتاح پر خطاب

ہفتہ 10 جون 2017 22:25

سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے ،صوفیوں نے ذات پات میںفرق کے بغیر امن، پیار ..
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور سندھ کے صوفیوں نے امن ،پیار، محبت، بھائی چارے کا پیغام دے کر پوری دنیا کو یہ سبق دیا ہے کہ سندھ کے عوام کسی سے نفرت نہیں پیار چاہتے ہیں سندھ کے صوفیوں نے ذات پات اور ہر قسم کے فرق کے بغیر امن، پیار کا درس دیا ہے سچل سرمست عالمی ، آفاقی اور ہفت زبان شاعر و عظیم صوفی بزرگ تھیان کی شاعری امن پیار، محبت کا پیغام ہے۔

وہ بروز ہفتہ درازہ شریف میں عظیم صوفی شاعر اور بزرگ حضرت عبدالوہاب سچل سرمست رح کے سالانہ 196 ویں عرس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حضرت سچل سرمست رح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر عرس کی سرکاری تقریبات کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، صوبائی وزیر اوقاف سید غلام شاہ جیلانی اور درگاہ حضرت سچل سرمست کے گادی نشین خواجہ عبدالحق فاروقی سوئم ، سچل ضلع کونسل کے چیئرمین شہریار وسان اور دیگر موجود تھے ۔

درگاہ کے آنگن پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مستحق اور غرباء میں محکمہ اوقاف کی جانب سے کپڑے تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ کا کیمپس درازہ میںکھولنے ، سچل ڈولپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل ، سولر پارک، میلا گرائونڈ، پارکنگ، مارکیٹ، نمائش ہال اور درگاہ سے متعلق ترقیاتی پروگرام جلد شروع کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سچل صوفی ازم کے پروردہ تھے صوفیوں نے ہر قسم کی تنگ نظری،انتہا پسندی ، مذہبی فرق اور نفرت کے خلاف جدوجہد کی ہے اب ہم سب پر فرض ہے کہ ہم ان صوفیوں کے پیٖغام اور راستے پر چلتے ہوئے خوبصورت اور پرامن سندھ دھرتی کو ہر قسم کی دہشت گردی اور ان کے سہولت کاروں کے عزائم کو خاک میں ملائیں اور ان کو ناکام بنائیں تاکہ یہ دھرتی جنت نظیر بن جائے انہوں نے کہا کہ سچل سرمست کا پیغام محبت، پیاراور امن کا پیغام ہے سچل سرمست نے ہر قسم کے کینہ ، قدورت، حسد کو ختم کرکے پیار اور امن کو ترجیح دی انہوں نے اعلان کیا کہ بھٹ شاہ میں صوفی یونیورسٹی کا کیمپس درازا شریف میں کھولا جائے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر / چیئرمین سچل یادگار کمیٹی محمد سلیم راجپوت نے سچل سرمست کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کو ہدایت کی کہ اس ترقیاتی پیکیج کی پی سی ون جلد تیار کی جائے تاکہ اس کا کام شروع کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو سندھ اسمبلی میں سے قانون پاس کراکر سچل سرمست کی درگاہ کے ترقیاتی پیکیج کا کام مکمل کرایا جائیگا انہون نے کہا کہ میرے پاس لال شہباز قلندر اور سچل سرمست کے لیے وہی عقیدت ہے کیونکہ سندھ ہمارا ہے ہم صوفیوں کے خادم ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے لے کر بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری ان درگاہوں کے عقیدت مند اور معتقد ہیں اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کیے اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچل سرمست امن پیار اور بھائی چارے کا پیغام دینے والے بزرگ ہیں درگاہ حضرت لال شہباز قلندرپر دہشت گردوں نے حملہ کرکے ہم سب کو ڈرانے کی کوشش کی ہے سلیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہم صوفیوں کے پیروکار ہیں بین الاقوامی اور ملکی سطح پر صوفی پیغام پر عمل درآمد کرکے ہر قسم کی دہشت گری سے نمٹا جاسکتا ہے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر / چیئرمین سچل یادگار کمیٹی محمد سلیم راجپوت نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے سچل سرمست رح کے ترقیاتی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی جس میں سندھیالوجی کی طرز پر سچل سرمست انسٹیٹیویٹ کے قیام ، ریسٹ ہائوس، ٹراما سینٹر،ملاکھڑا گرائونڈ، مارکیٹ اور دیگر منصوبے شامل ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سچل یادگار کمیٹی کی جانب سے شائع ہونے والے سچل سوینیئرکی رونمائی کی ۔

اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یادگاری شیلڈ اور سچل ایوارڈ دیا ۔تقریب میں صوبائی وزیر صحت سکندر میندھرو، صوبائی صلاح کار سید غلام شاہ جیلانی ، ایم این اے نواب خان وسان، ایم پی اے نعیم احمد کھرل ضلع چیئرمین شہریار وسان، سید جاوید علی شاہ ، ساجد بھانبھن ، پیر بچل شاہ، منور وسان، لعل بخش منگی ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری اوقاف ریاض سومرو، ڈی آئی جی سید فیروز شاہ ، ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر،قربان منگی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :