جامعہ بلوچستان، ڈگریوں کی منسوخی کے خلاف طلباء کی ہڑتال32 ویں روز بھی جاری رہی

03 سے اگر 2017 کے ڈگریوں کا جانچ پڑتال کیا جائے تو کرپشن کے کئی اسکینڈل سامنے آئینگے، ر صوبائی وزیر تعلیم متنازعہ ہو چکے استعفی دین، مقررین کا بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب

ہفتہ 10 جون 2017 22:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) طلبا تنظیموں کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کو 32 دن ہوگئے بھوک ہڑتالی کیمپ پر بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ ،مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ ،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ ،مرکزی کمیٹی کے رکن عتیق جان بلوچ، عاطف بلوچ ،پشتون ایس ایف کے ملک انعام خان کاکڑ ظہیر احمد بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبر عزیز بلوچ صوبائی نائب صدر کریم بلوچ ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے حسین ترانی اس موقعے پر کیمپ پر مختلف وفود نے اظہار یکجہتی کیا جسمیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن فوزیہ بلوچ مسلم لیگ ن جمیل زہری محبت کاکڑ عید محمد ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کے رہنما متین اخوندزادہ سمیت مختلف شامل تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں جعلی ڈگریوں کے کاربار کو تحفظ دینے کے لئے چند ڈگریاں کینسل کرنے کی بنیاد اشتہار جاری کیا گیا جو کہ محض رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لئے ہے جبکہ 2003 سے اگر 2017 کے ڈگریوں کا جانچ پڑتال کیا جائے تو کرپشن کے کئی اسکینڈل سامنے آئینگے انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کے طرف سے یونیورسٹی ایکٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے سینڈیکیٹ کی میٹنگ میں کرپٹ وائس چانسلر اور صوبائی وزیر تعلیم کی موجودگی میں سینڈیکیٹ متنازعہ اور ایک گھنٹے میں کیڈر تبدیل کرکے گریڈ 17 سے انیس تک صوبائی وزیر کے رشتہ دار کو ترقی گئی اور مستحق امید وارں کی حق تلفی کی گئی دوسری جانب ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں بھی صوبائی وزیر کے رشتہ کو امتحان سے ایک دن پہلے داخلہ دیا گیا دوسرے بھی ڈیپارٹمنٹس میں داخلوں میں خوشامدی پالیسی کو اپنا کر کرسی کو بچانے کی کوشش کی گئی سیکیورٹی کے نام پر طلبا و طالبات کی تذلیل کی جارہی یونیورسٹی چھاونی بن چکی ہے وائس چانسلر بجائے استاد ریکروٹ فوجی کا کردار ادا کر رہے ہے انہوں نے مزید کہا کہ طلبا تنظیموں احتجاج سے بلوچستان کے طبقوں میں سیاسی شعور اجاگر ہوچکی یے اور تمام سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کی جانب سے حمایت کا اعلان حوصلہ افزا ہے ۔