مری شہر لوئر بازار میں قائم غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈاور ٹرک سٹینڈ کو فوری ختم کیا جائے، اہل علاقہ کا مطالبہ

ہفتہ 10 جون 2017 22:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) مری کے اہل علاقہ نے شہر کے لوئر بازار میں قائم غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈاور ٹرک سٹینڈ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گھروں سے نکلنا بھی مشکل ہوچکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا متعلقہ ذمہ داران کو ا س سلسلہ میں آگاہ کیا لیکن کوئی کاروائی نہ کی گئی جس پر شہریوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت لیگی رہنماء شفیق وانی ،آصف میر،عمران بٹ اوردیگر نے کی اور اے اسی مری اور ڈی ایس پی ٹریفک مری سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ کو فوری طور پر ختم کرکے کسی دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں جس پر ڈی ایس پی ٹریفک نے ان کو یقین دہانی کرائی کے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :