سینٹ کی قائمہ کمیٹی اور چیئرمین ایف بی آر کی یقین دہانی کے باوجود مارکیٹوں، صنعتوں پر ایف بی آر کے چھاپوں کیخلاف احتجاج کیا

نئے ٹیکس دہندگان تلاش کرنے کے بجائے موجودہ ٹیکس دہندگان کو بری طرح تنگ کیا جارہا ہے جوق ابل برداشت نہیں‘لاہور چیمبرز قائدین کا خطاب

ہفتہ 10 جون 2017 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی اور چیئرمین ایف بی آر کی یقین دہانی کے باوجود مارکیٹوں، صنعتوں پر ایف بی آر کے چھاپوں کیخلاف صنعتکاروں اور تاجر رہنمائوں نے لاہور چیمبر میں شدید احتجاج کیا، حکومت سے چھاپے فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نائب صدر محمد ناصر حمید خان ،میاں انجم نثار، سہیل لاشاری، آفتاب احمد وہرہ، طاہر جاوید ملک دیگر چیمبرز اور صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایک سخت احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا سینئر نائب صدر لاہور چیمبر امجد علی جاوا نے چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیاکہ وہ چھاپے نہ مارنے کیاپنے احکامات پر پوری طرح عمل درآمد کرائیں بصورت دیگر حقوق حاصل کرنے کے لیے تاجر ایف بی آر کے اسلام آباد سمیت تمام دفاتر کے سامنے مظاہروں اور کاروبار بند کرکے سڑکوں پر آنے سمیت کوئی بھی راستہ اختیار کریں گے اجلاس کے بعد لاہور چیمبر کے احاطے میں ایف بی آر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، میاں انجم نثار، سہیل لاشاری، آفتاب احمد وہرہ اور طاہر جاوید ملک نے کہا کہ نئے ٹیکس دہندگان تلاش کرنے کے بجائے موجودہ ٹیکس دہندگان کو بری طرح تنگ کیا جارہا ہے جوق ابل برداشت نہیںکاروباری برادری نے کہاکہ کسی کمپنی کو ساکھ بنانے میں دہائیاں لگتی ہیں مگر ایف بی آر کے چھاپے ایک ہی دن میں ساری ساکھ خاک میں ملادیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو بری طرح پریشان کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئیایف بی آر حکام کو کاروباری مقامات پر چھاپے نہ مارنے کی ہدایت کریں۔

متعلقہ عنوان :