پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی میں2گھنٹوں میں تحقیقات مکمل ہوسکتی ہے ‘ اعتزاز احسن

سمجھ نہیں آتی جے آئی ٹی میں حسن اور حسین نوازسے چھ چھ گھنٹے کیا سوالات ہورہے ہیں حکمران ہر صورت احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں‘ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 جون 2017 21:25

پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی میں2گھنٹوں میں تحقیقات مکمل ہوسکتی ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی میں2گھنٹوں میں تحقیقات مکمل ہوسکتی ہے ‘سمجھ نہیں آتی حسن اور حسین نوازسے چھ چھ گھنٹے کیا سوالات ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پانامہ کے معاملے کی انکوائر ی کیلئے مہینے ہفتے نہیں دنوں کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حسین نوازاور حسن نوازکہتے ہیں ان سے چھ چھ گھنٹے سوالات ہو رہے ہیں حالات اس کی انکوائر ی2گھنٹوں میں ہوسکتی ہے تو پھر چھ چھ گھنٹے کیا سوالات ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اب احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور نہال ہاشمی کے پیچھے بھی حکمرانوں کا ہاتھ اور منصوبہ ہے کیونکہ حکمران ہر صورت احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں ۔