جاوید ہاشمی کو بھی جمشید دستی سے ملنے سے روک دیا گیا

ہفتہ 10 جون 2017 21:15

جاوید ہاشمی کو بھی جمشید دستی سے ملنے سے روک دیا گیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو بھی جمشید دستی سے ملتان کی سینٹرل جیل میں ملاقات سے روک دیا گیااس سے قبل شاہ محمود قریشی کو بھی جمشید دستی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ملتان جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف ایساراستہ اختیارنہ کریں کہ کل اٴْن کیلئے بھی یہی روایت قائم کی جائے۔اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بھی جمشید دستی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی ،شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تھاکہ حکومت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :